29 اگست، 2016، 12:29 PM

پاکستانی سپریم کورٹ کا دہشت گردوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی سپریم کورٹ کا دہشت گردوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستانی سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں مجرموں کی سزا کےاپیلیں مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 32 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا فوجی عدالتوں کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں مجرموں کی سزا کےاپیلیں مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 32 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا فوجی عدالتوں کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان کےچیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپیلوں پر 20 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی تھی ۔
182 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے لکھا ہے جسے آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیرجمالی نےعدالت میں پڑھ کرسنایا ۔
فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 32 مجرم دہشت گردی، سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، دہشت گردی کے لئے خود کش بمبار تیار کرنے، دہشت گردی کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
اس کے علاوہ کئی ملزمان آرمی پبلک اسکول پرحملے، پریڈ لائن ،بنوں جیل اور دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔
فوجی عدالتوں نے دہشت گردی میں ملوث ان دہشت گردوں کوسزائے موت دینے کا حکم سنایاتھا جسے ملزمان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

News ID 1866539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha